حکومت کا معلومات تک رسائی کابل پارلیمنٹ میں لانیکا فیصلہ

مقصد لوگوں کودرست معلومات پہنچانا اورحساس خبریں چلانے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، ذرائع

مقصد لوگوں کودرست معلومات پہنچانا اورحساس خبریں چلانے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، ذرائع۔فوٹو:فائل

حکومت معلومات تک رسائی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کریگی سرکاری ذرائع نے بتایا اس بل کا مقصد لوگوں کومستند اوراصل معلومات پہنچانے کی حوصلہ افزائی کرنا اورحساس خبریں چلانے کے عمل کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔


وزیر اطلاعات پرویزرشید پہلے ہی پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن اورآل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی کو دعوت دے چکے ہیں کہ وہ اطلاعات تک رسائی کے حق کے مسودہ بل کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کریں۔ انھوں نے یقین دلایاکہ ان کی سفارشات سینیٹ کے اجلاس کے دوران زیربحث لائی جائیں گی۔ذرائع نے کہاکہ ذرائع ابلاغ جمہوری اقدارکے فروغ عوامی رائے کی تشکیل اورغلط فہمیوںکے خاتمے کے لیے انتہائی اہم کردار اداکرتے ہیں۔ایک خصوصی سافٹ ویئربھی بنایاگیا ہے ۔
Load Next Story