عمران خان بتائیں وہ کس کی ڈیوٹی دے رہے ہیں فضل الرحمن

جے یوآئی نیٹوسپلائی بندکرتی تودہشتگرد بنایاجاتا، پی ٹی آئی پرڈالروں کی بارش کی گئی،امیر جے یو آئی


Numainda Express January 01, 2014
26 جنوری کو خیبرپختونخوا کے عوام این جی اوز کی پارٹی کی سیاست رد کرینگے۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگرجمعیت علمائے اسلام نیٹوسپلائی بندکرتی توآج اس سے سب سے بڑا دہشت گرد بنایا جاتا، دوسری طرف جب پاکستان تحریک انصاف نے نیٹوسپلائی بندکی تواس پر لاکھوں ڈالر کی بارش کی گئی۔

پاکستان پر پابندیوں کی دھمکی مرکزی حکومت کودی جارہی ہے۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان واضح کرے کہ وہ ڈیوٹی کس کیلیے کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے مردان سے 10 رکنی وفدسے ملاقات میں کیا۔ جنھوں نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیارکا اعلان کیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت ان ڈالروں کواین جی اوز اورکنسلٹنٹس کے ذریعے خرچ کر ے گی تاکہ لوگوں کی ہمدردیوںکوخریدا جاسکے۔عوام ایک نعرے سے جذباتی ہوگئے تھے۔اب 26 جنوری کوصوبہ خیبرپختونخواکے عوام یوم احتساب مناکراین جی اوزکی پارٹی کی سیاست کوردکریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔