بیٹے کے اغوا کا ڈراما رچانے والے باپ کا بھانڈا پھوٹ گیا
جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر مدعی غلام قادر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
سرجانی ٹاؤن پولیس نے 11 سالہ وقار احمد کے اغوا کا معما حل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بچے کے باپ نے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرواکر مقدمے میں نامزد افراد سے ذاتی دشمنی نکالنے کی کوشش کی تھی ۔ ایس ایس پی سوہائی عزیز کے مطابق دو روز قبل بچے کے والد غلام قادر نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا اور مقدمے میں اصغر علی اور وحید علی پر اپنے شک کا اظہار کیا۔
ویسٹ پولیس نے نہایت تہمل اور حکمت عملی سے کاروائی کرتے ہوئے بچہ کو بازیاب کروا لیا۔بچہ کے والد غلام قادر نے ذاتی رنجش پر عبدالقدیر، اصغر علی اور وحید علی کے خلاف مقدمہ اندراج کروایاتھا۔
بچہ کے والد غلام قادر نے خود اپنے بچہ کو گھر میں چھپا کر رکھا ہوا تھا۔ جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر مدعی غلام قادر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔