کشن گنگاعالمی عدالتی فیصلے پر جامع رپورٹ تیار کرنیکی ہدایت

قائمہ کمیٹی کی نیلم جہلم منصوبے میں تاخیرپربرہمی،مالی مشکلات ہیں،منصوبہ بندی کمیشن


Numainda Express January 01, 2014
نیلم جہلم پروجیکٹ پر 375ار ب کے شارٹ فال کاسامناہے جس کی وجہ سے منصوبے میں تاخیرہورہی ہے۔ فوٹو:فائل

وفاقی حکومت کو نیلم جہلم پاورپروجیکٹ کے لیے فنڈزکے شارٹ فال کے سامنے کاانکشاف ہواہے جسکے باعث منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہورہی ہے۔

یہ انکشاف منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ترقیات کے اجلاس میں کیا گیا جبکہ کمیٹی نے وزارت کوکشن گنگاکے متعلق بین الاقوامی مصالحتی عدالت کے فیصلے پرجامع رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کی جبکہ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے اجلاس کو بتایاکہ حکومت پائیڈنیٹ ورک کوپورے ملک میں پھیلاناچاہتی ہے اوریقین دلایاکہ ادارے کے اندرفیکلٹی کی کمی کوجلد پوراکرلیاجائیگا،قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کااجلاس عبدالمجیدخان کی زیرصدارت ہوا۔

کمیٹی کوبتایا گیا کہ نیلم جہلم پروجیکٹ پر 375ار ب کے شارٹ فال کاسامناہے جس کی وجہ سے منصوبے میں تاخیرہورہی ہے،کمیٹی نے نیلم جہلم منصوبے پرتاخیرپربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومت کومنصوبے پرمالی مشکلات کاسامنا ہے توپھریہ منصوبہ اپنے مقررہ مدت میں کیسے مکمل ہوگا؟کمیٹی کوبتایاگیاکہ کشن گنگاکے متعلق مصالحتی عدالت کے فیصلے پراب تک منصوبہ بندی کمیشن نے کوئی رپورٹ تیارنہیں کی جبکہ منصوبہ بندی کمیشن کے سیکریٹری حسن تارڑکا کہناتھاکہ وزارت پانی و بجلی سے اس سلسلے میںدرخواست کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔