بھارتی اداکارہ کا ایئرانڈیا کے پائلٹ پر ریپ اور دھوکہ دہی کا الزام

اکشت سیٹھی متعدد لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے، پولیس


ویب ڈیسک January 20, 2021
اکشت سیٹھی متعدد لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے، پولیس

KARACHI: بھارتی اداکارہ نے بھارت کی فضائی کمپنی ''ایئرانڈیا'' کے پائلٹ اکشت سیٹھی پر جنسی زیادتی اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق معروف ٹی وی اداکارہ کی جانب سے ممبئی کے اوشیورا پولیس اسٹیشن میں ''ایئرانڈیا'' کے پائلٹ کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں اکشت سیٹھی پر جنسی زیادتی، دھوکہ دہی اور قتل کی دھمکیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے معروف اداکارہ کی درخواست پر 33 سالہ اکشت سیٹھی کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے جس میں دھوکہ دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پائلٹ کا تعلق بھوپال سے ہے لیکن وہ ممبئی میں رہائش پذیر ہے لیکن مقدمہ درج ہونے کے بعد وہ غائب ہوگیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر پر چھاپے مارے گئے ہیں لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھا اور اس کا موبائل فون بھی مسلسل بند آرہا ہے۔

درخواست گزار نے پولیس کے دیے گئے بیان میں مزید کہا کہ اکشت سیٹھی نے شادی کا وعدہ کرکے مکر گیا تھا اور اس دوران متعدد بار جنسی زیادہ کا نشانہ بناتا رہا ہے اور اس کے علاوہ غیر فطری جنسی تعلقات بھی قائم کرنے پر مجبور کرتا رہا اور بعد ازاں قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔

دوسری جانب پولیس نے پائلٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اب تک یہ پتہ چلا ہے کہ اکشت سیٹھی کی متعدد گرل فرینڈز ہیں اور وہ اس سے پہلے بھی 4 لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |