قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ کی بحالی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم

انٹرنیٹ کی سہولت شہریوں کا بنیادی حقوق ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ


ویب ڈیسک January 20, 2021
ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھے، اسلام آباد ہائی کورٹ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے پہلے ہی ڈکلیئر کیا ہے کہ انٹرنیٹ کی سہولت شہریوں کا بنیادی حق ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھے، صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ یہ سیکیورٹی معاملہ ہے۔ عدالت کے پاس ایسا کوئی پیمانہ نہیں کہ سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لے، یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے اس لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دیتے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل عبد الرحیم ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ یہ درخواست اتنے عرصے سے درخواست زیر التوا ہے لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر معاملہ وفاقی کابینہ کوبھیجنا ہے تو اس میں ٹائم فریم دے دیا جائے۔ عدالت عالیہ نے قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی، کیس پر مزید سماعت 22 فروری کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |