آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ویرات کوہلی اور بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی

ویرات کوہلی تیسری سے چوتھی اور بابراعظم پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر آگئے


ویب ڈیسک January 20, 2021
ویرات کوہلی تیسری سے چوتھی اور بابراعظم پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر آگئے

پاکستانی کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گٗئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں متعدد تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں اور آسٹریلین بلے باز اسٹیو اسمتھ کی بھی دوسری پوزیشن برقرار ہے تاہم بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں اور ان کی جگہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین نے تیسرے پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔



دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں اور ان کی جگہ انگلش کپتان جوروٹ 6 درجہ ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پانے میں سرخرو ہوئے ہیں۔

بھارتی کھلاڑی چیتشور پچارا بھی ایک درجہ ترقی پاکر ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں، انگلینڈ کے بین اسٹوکس آٹھویں، بھارت کے اجینکا رہانے نویں اور نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔



دوسری جانب دنیا کے دس بہترین بولرز کی فہرست میں کوئی پاکستان جگہ نہیں بناسکا، محمد عباس کا بارہ واں نمبر ہے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے، انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ویگنزکی تیسری نمبر پر موجود ہیں۔ جوش ہیلزووڈ، ٹم ساؤتھی، رباڈا، جیمز اینڈرسن، ایشون، بمرا اور جیسن ہولڈر بالترتیب چوتھی سے دسویں پوزیشن پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بین اسٹوکس پہلے، جیسن ہولڈر دوسرے، جڈیجا تیسرے، شکیب الحسن چوتھے اور کائل جمیسن پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں