فردوس شمیم نے قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفی سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا

پارٹی کا فیصلہ ہے تو استعفی دیا، فردوس شمیم نقوی


Staff Reporter January 20, 2021
عہدے نہیں پارٹی اہم ہوتی ہے، فردوس شمیم نقوی فوٹو: فائل

فردوس شمیم نقوی نے اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفی سیکریٹری سندھ اسمبلی کے پاس جمع کرادیا ہے۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق برڑو کے پاس استعفی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فردوس شمیم نقوی نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اسپیکر کے روئیے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ ایوان اپنا تقدس کھو چکا ہے، اپوزیشن کی آواز کو ہمیشہ دبایا جاتا ہے، فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ یہ ایوان اپنی اہمیت کھوچکا ہے، حکومتی بینچز کردار ادا کرنے نہیں دیتیں، مرادعلی شاہ نے سندھ میں جمہوریت کو ختم کیا ہواہے۔

فردوس شمیم نے کہا کہ انہوں نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفی سیکرٹری اسمبلی کو جمع کرادیا ہے، عہدے نہیں پارٹی اہم ہوتی ہے، پارٹی کا فیصلہ ہے تو استعفی دیا، استعفی دینے میں کوئی سازش نہیں بلکہ میں نے خود دیا ہے پچھلی مرتبہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |