پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ

شاہین تھری نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 20, 2021
شاہین تھری نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے دوران میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری میزائل کے تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرا میٹرز کو جانچا گیا جب کہ شاہین تھری نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔



آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام اور دیگر اعلیٰ حکام نے تجربے کا مشاہدہ کیا جب کہ صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں