ٹرمپ نے صدارت کے آخری روز ’اپنوں‘ کو نوازنے کی تاریخ رقم کردی
صدر ٹرمپ نے صدارتی معافی کا اختیار استعمال کرتے ہوئے اپنے رفقا کی سزاؤں کو ختم یا کم کر دیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے دور صدارت کے آخری روز 73 افراد کو صدارتی معافی دیکر اپنوں کو نوازنے کی تاریخ رقم کردی۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے عہدے کے اختتام سے محض 4 گھنٹے قبل 73 نہایت قریبی ساتھیوں اور رشتہ داروں کو مختلف الزامات میں سزاؤں کو صدارتی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے معاف یا کم کردیا ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ سزاؤں میں کمی سے فائدہ اُٹھانے والوں میں صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے کمپین مینیجر اور سینئر مشیر اسٹیو بینن بھی شامل ہیں جن پر امریکا اور میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے چندے میں کرپشن کا الزام تھا۔
یہ خبر پڑھیں : صدر جوبائیڈن کی حلف برداری پر دارالحکومت میں ہائی الرٹ، ٹرمپ کا شرکت سے انکار
اسٹیو بینن کے علاوہ صدر ٹرمپ نے فارن لابنگ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ایلیٹ برائڈی کو بھی صدارتی معافی دیدی ہے۔ برانڈی نے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے خطیر رقم بطور چندہ دی تھی۔
صدارتی معافی پانے والوں میں مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کے سابق میئر ویم کلپیٹرک بھی شامل ہیں جن کو اختیارات کے غلط استعمال، رشوت، بھتہ خوری اور دھوکہ دہی کے جرم میں 20 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : فخر ہے اپنے دور میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، ٹرمپ کا الوداعی خطاب
صدر ٹرمپ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں سزا پانے والے معروف گلوکار ڈیان کارٹر جونیئر کی سزا میں بھی کمی کر دی ہے جو لل ویان کے نام سے شہرت رکھتے ہیں۔ اس طرح صدارتی معافی پانے والوں میں سب ہی کسی نہ کسی طرح صدر ٹرمپ کے رفقا یا ہمددر ہیں۔
یہ پڑھیں : جوبائیڈن حکومت کا پاکستان سے تعاون بڑھانے،خطے میں بھارتی کردار محدود کرنے کا اشارہ
اس سے قبل صدر ٹرمپ انتخابی مہم کے سابق مینیجر پال مینافورٹ، مشیر روجر اسٹون، قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن اور داماد جیرڈ کشنر کے والد چارلز کشنر کو بھی صدارتی معافی دے چکے ہیں۔