نئی امیدوں اور نئے عزائم کے ساتھ پاکستان میں سال 2014 کا پہلا سورج طلوع

2014 میں پاکستان کو قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں، ماہر علم نجوم


ویب ڈیسک January 01, 2014
پاک، بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی لیکن طالبان سے مذاکرات کی کوششیں ناکام رہیں گی, ماہر نجومی۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: دنیا بھر کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی سال 2014 کا پہلا سورج نےنئی امیدوں اور نئے عزائم کے ساتھ طلوع ہوا صبح ہوتے ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ایکسپریس فورم میں گفتگو کرتے ہوئے علم نجوم کے ماہرین کا کہنا تھا کہ 2014 میں پاکستان کو قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں، سیاست کے میدان میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری اہم کردار ادا کریں گے جبکہ مریم نواز شریف سیاسی دوڑ میں بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کو پیچھے چھوڑ دیں گی اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ ان کا کہان تھا کہ نئے سال میں پاک، بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی لیکن طالبان سے مذاکرات کی کوششیں ناکام رہیں گی، عوام کے احتجاج میں بھی تیزی آئے گی اور نئے سیاسی اتحاد وجود میں آئیں گے۔ سیاسی جماعتوں کے فلسفہ محبت کو فروغ ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں