فیصل آباد میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق

کھرڑیانوالہ میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ بجھائی اور بچوں کی لاشوں کو باہر نکالا۔ فوٹو؛ فائل

خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 2 کم سن بچے جاں بحق ہو گئے جب کہ درجنوں جھگیاں اور سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر آگ بجھائی اور بچوں کی لاشوں کو باہر نکالا۔ بچوں کی شناخت 5 سالہ اعجاز اور 9 سالہ شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
Load Next Story