اسپین کے دارالحکومت میں زوردار دھماکا 3 افراد ہلاک

رہائشی عمارت کی اوپری منزل مکمل طور پر تباہ ہوگئی

دھماکا عمارت میں گیس کے اخراج کے باعث ہوا، میئر میڈرڈ ( فوٹو : ٹوئٹر)

اسپین کے دارالحکومت کی ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے اتنا خوفناک تھا کہ عمارت کی اوپری منازل مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔




ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے عمارت کے ملبے سے 3 افراد کی لاشیں نکالی ہیں۔ عمارت کے ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونا کا خدشہ ہے۔ ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا شدید نوعیت کا تھا جیسے کسی بم دھماکے کی آواز ہوتی ہے تاہم میڈرڈ کے میئر کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔



سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کثیر المنزلہ عمارت کی اوپری منازل مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور جائے وقوعہ پر مٹی اور گرد کے بادل ہیں۔
Load Next Story