نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے شاہد آفریدی کا تیز ترین سنچری کا 17 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا
کورے اینڈرسن نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر تیز ترین سنچری مکمل کی۔
نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے ویسٹ اینڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی تیز ترین سنچری بنا کر پاکستان کے شاہد آفریدی کا 17 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
نیوزی لینڈ کے کوئنز ٹاؤن میں کھیلے جانے والے بارش سے متاثرہ میچ میں بلیک کیپس کے کورے اینڈرسن نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ کورے اینڈرسن نے 12 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ اینڈرسن نے مجموعی طور پر میچ میں 14 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 131 رنز اسکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر 11 چھکوں کی مدد سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔