دنیا میں اپنے اتحادیوں سے پیدا ہونے والی دوریاں ختم کریں گے صدر بائیڈن

سفید فام نسل پرستی اور کورونا سب سے بڑے چیلنج ہیں، برداشت سے تمام مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، تقریب حلف برداری سے خطاب


ویب ڈیسک January 20, 2021
تقریب حلف برداری سے خطاب میں صدر بائیڈن نے اتحاد اور جمہوری اقدار کی اہمیت پر زور دیا(فوٹو، رائیٹرز)

PESHAWAR: امریکا کے صدرجوبائیڈن نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد دنیا میں اپنے اتحادیوں اور ملک کے اندر مختلف طبقات کے مابین پیدا ہونے والی دوریوں کو ختم کرنے کے لیے کوششوں کا اعلان کیا ہے۔

تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ آج شخصیات کی نہیں جمہوری عمل کی فتح ہوئی، جمہوریت بہت قیمتی ہونے کے ساتھ نازک بھی ہے۔ میں امریکی آئین کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔ آج ہم ایک امیدوار نہیں خاص مقصد کی کامیابی منا رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے ہی کیپٹل ہل پر حملے نے جمہوریت کی بنیادیں ہلادی تھیں۔ امریکاعظیم لوگوں کاملک ہے اور ہم نےجنگوں اور مشکل حالات کا مل کرمقابلہ کیا ہے۔

یہ پڑھیں : نومنتخب امریکی صدر نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمیں نفرت، تعصب،نسل پرستی اور انتہاپسندی کاسامنا ہے۔ ہماری حکومت کے لیے کورونا وائرس اور سفید فام برتری سب سے بڑا چیلنج ہوں گے۔ کورونا نےجتنےامریکیوں کی جانیں لیں اتنا نقصان ہماراجنگوں میں نہیں ہوا۔ کورونا سے امریکا میں بے روزگاری بڑھی اور معیشت متاثرہوئی۔ ہم متحد ہوکر ہی اپنے دشمنوں دہشت گردی اور کورونا کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

خارجہ پالیسی کے حوالے سے جوبائیڈن نے کہا کہ وہ اتحادیوں سے پیدا ہونے والی دوریاں ختم کریں گے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے تعاون کو فروغ دیں گے۔ امریکا داخلیت پسندی کی پالیسی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ہم اپنے عہدے کو جس انداز میں پیش کریں گے ہمیں اُسی نظر سے دیکھا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: جوبائیڈن حکومت نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کا عندیہ دے دیا

جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا کوایک بار پھر صف اول کی طاقت بنا سکتےہیں۔ امریکا کو تاریخ، عقیدے اور دلیل کے ساتھ متحد کریں گے۔ ہم ایک بار پھر امریکا کودنیا میں اچھائی کی سب سےبڑی طاقت بنائیں گے۔ ہم سب کاایک ہونا ہی آگے جانے کا راستہ ہے۔ اختلافات کے باوجود ہم ایک دوسرے کےساتھ عزت واحترام سے پیش آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوہم پریقین رکھتے ہیں ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ ہمیں اختلافات کوجنگ میں نہیں بدلناچاہیے۔ دنیا امریکا کو دیکھ رہی ہے، ہم امن کیلیے مضبوط پارٹنر ثابت ہوں گے۔ تشدد کے بغیرتحمل اور برداشت سے بھی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

صدر جوبائیڈن کا پہلا ٹوئٹ

منصب صدارت سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے ٹوئٹ میں صدر بائیڈن نے کہا کہ جب آپ کو بحرانوں کا سامنا ہو تو وقت ضائع نہیں کیا جاسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ میں امریکی خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر اوول آفس جارہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں