وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں اضافہ کردیا

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق آج 21جنوری سے ہو گا


Irshad Ansari January 20, 2021
قومی بچت کی اسکیموں میں شرح منافع میں اضافے کا اطلاق 21 جنوری سے ہوگا۔ (فوتو، فائل)

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا ہے

اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن بینیفٹ اکاونٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 860 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 940روپے کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ پر ہر چھ ماہ بعد 3900 روپے ملیں گے اورڈیفینس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر دس سال بعد دو لاکھ چھیالیس ہزارروپے ملیں گے جبکہ سیونگ اکاونٹ پر شرح منافع تبدیل نہیں کی گئی ہے۔ قومی بچت کی اسکیموں میں اوسطاً 0.97 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق آج 21جنوری سے ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں