کورونا ویکسین مفت سب کو فراہمی آسان نہیں ڈاکٹر فیصل

پہلی سہ ماہی میں ویکسین آنے لگے گی،بچوں نہیں صرف بالغ افرادکولگے گی، پہلے ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دینگے،معاون خصوصی صحت


APP/Numaindgan Express January 21, 2021
نجی شعبہ یاصوبائی حکومت پرویکسین حصول کیلیے پابندی نہیں،میڈیا بریفنگ۔ فوٹو : فائل

BAGHDAD/WASHINGTON:

وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان کو 20 فیصد تک کی عوام کو مفت ویکسین ملے گی لیکن ملک کی تمام آبادی کیلیے ویکسین کی فراہمی آسان نہیں ہوگی۔


اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ڈریپ نے دو کورونا ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ کوویکس کے تحت پاکستان کو 20 فیصد تک کی عوام کو مفت ویکسین ملے گی۔ لیکن ملک کی تمام آبادی کیلیے ویکسین کی فراہمی آسان نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکروں اور اس کے بعد دیگر طبی عملے اور 65 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین کی خوارک دی جائیں گی۔اس کے بعد 60 سال کی عمر کے افراد اور پھر بتدریج 18 سال کی عمر تک کے افراد کو ویکسین کی خوراک فراہم کی جائیں گی یعنی ویکسین بچوں کو نہیں صرف بالغ افراد کو لگے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پرائیوٹ سیکڑ یا صوبائی حکومت پر ویکسین کے حصول کے لیے کوئی پابندی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں