عدالتی فیصلے کے بعد سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں ابہام پیدا ہو گیا ہے فاروق ستار

بلدیاتی انتخابات کیلئے نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے تاکہ یہ ابہام ختم ہوسکے، فاروق ستار


ویب ڈیسک January 01, 2014
ایم کیوایم 3 جنوری کو حیدر آباد جبکہ 5جنوری کو کراچی میں جلسے کرے گی۔ فوٹو: فائل

لاہور: متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے بلدیاتی قانون کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی ابہام کا شکار ہو گیا ہے۔

کراچی میں اپنے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے ڈپٹی کمشنر ایسٹ پہنچے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد بلدیاتی الیکشن کے لئے ابہام پیدا ہوگیا ہے، بلدیاتی انتخابات کیلئے نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے تاکہ یہ ابہام ختم ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم 3 جنوری کو حیدر آباد جبکہ 5جنوری کو کراچی میں جلسے کرے گی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم سمیت مسلم لیگ ن، فنکشنل لیگ، جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے صوبے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بلدیاتی حلقہ بندیوں اور لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستیں دائر کیں تھیں جس پر عدالت نے صوبائی حکومت کی جانب سے منظور کردہ ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں