کترینہ کیف نے سلمان خان کے بعد رنبیر کی شادی کی پیشکش بھی ٹھکرا دی

اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی ہوں اس لئے شادی کے لئے وقت نہیں، کترینہ کا رنبیر کو جواب


ویب ڈیسک January 01, 2014
کترینہ کیف نے کزشتہ ماہ کہا تھا کہ آئندہ 20 سے 30 سال ان کا شادہ کا کوئی ارادہ نہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے بھی کیا کہنے کئی سال تک سلمان خان سے عشق کی پینگیں لڑانے کے بعد انہیں چھوڑ دیا اور اب کیریئر کو مزید آگے لے جانے کے لئے رنبیر کپور کو بھی شادی سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2013 میں کترینہ اور رنبیر کے درمیان دوستی کا رشتہ مزید پختہ ہوا اور وہ ہر جگہ ایک ساتھ دیکھے جانے لگے، یہاں تک کہ یورپ میں ساتھ ہی چھٹیاں بھی منانے گئے جہاں کی تصاویر نے دونوں کے درمیان دوستی کی اصلیت واضح کردی لیکن 2013 کے اختتام پر کئی لڑکیوں کو پیار کا جھانسہ دینے والے رنبیر کپور نے کترینہ کے دام الفت میں گرفتار ہوکر شادی کی پیشکش کی تو کیٹ نے انکار کردیا۔ کترینہ کا کہنا تھا کہ ابھی وہ اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں اس لئے شادی کے لئے وقت نہیں۔ اب بھلا رنبیر کو کون سمجھائے کہ کترینہ کیف کی تازہ ترین فلم دھوم تھری بالی ووڈ کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم بن گئی ہے اور شاہ رخ خان سے بھی اس کے تعلقات اچھے ہوگئے ہیں تو ایسے وقت میں بھلا کون شادی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا میں رنبیر کپور کے ساتھ شادی کی خبروں پر گزشتہ ماہ کترینہ کیف نے کہا تھا کہ آئندہ 20 سے 30 سال ان کا شادہ کا کوئی ارادہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں