لاہور میں نئے سال کی پہلی ڈکیتی مزاحمت پر پیٹرول پمپ کا ملازم قتل

پیٹرول پمپ کے مقتول ملازم خاقان عباسی کی 6 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی


ویب ڈیسک January 01, 2014
پولیس جائے وقوعہ پرہمیشہ کی طرح تاخیر سے پہنچی اور مقدمہ درج کرنے میں بھی ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔ فوٹو؛فائل

نئے سال کا سورج طلوع ہوتے ہی ایک پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک ملازم کو قتل جب کہ دوسرے کو زخمی کر دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈکیتی لاہور کے راوی روڈ پر مینار پاکستان کے قریب ایک پٹرول پمپ پر صبح 7 بج کر 2 منٹ پر ہوئی۔ پیٹرول پمپ پر لگے کلوز سرکٹ کیمروں سے بنی ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار پر سوار دو ڈاکوؤں نے پٹرول ڈلوانےکے بعد سیلزمین سے کیش چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملازم خاقان عباسی شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا جب کہ دوسرا عرفان بازو میں گولی لگنےسے زخمی ہوا۔


پولیس جائے وقوعہ پرہمیشہ کی طرح تاخیر سے پہنچی اور مقدمہ درج کرنے میں بھی ٹال مٹول سے کام لیتی رہی، مقتول ملازم خاقان عباسی کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔