عالمی اور مقامی بازار میں سونے کے نرخ میں اضافہ

مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے


Staff Reporter January 21, 2021
مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو:فائل

KARACHI ': سونے کی عالمی اور مقامی منڈی میں قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے 1870 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400روپے اور 342روپے کا اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 400 روپے اور فی10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 97 ہزار 222 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے۔ دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1300روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1114روپے 52پیسے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں