بھارت میں کورونا ویکسین بنانے والے پلانٹ میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار


ویب ڈیسک January 21, 2021
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار۔ فوٹو : انٹرنیٹ

بھارت کے شہر پونے میں کورونا ویکسین بنانے والے مرکز میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں قائم دوا ساز کمپنی اور دنیا کے سب سے بڑے ویکسین سینٹر میں جہاں کورونا ویکسین بھی بنائی جارہی ہے آتشزدگی کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے، آگ تیسرے فلور پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور چھٹے فلور تک جاپہنچی تاہم آگ پر اب قابو پالیا گیا ہے۔

ویکسین سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آگ روٹاوائرس ویکسین بنانے والی جگہ پر لگی جب کہ کورونا ویکسین جس جگہ بنائی جارہی ہے وہ مکمل محفوظ ہے اور کورونا ویکسین کی تیاری جاری ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ آگ ویلڈنگ کے دوران لگی جس کے باعث جانی نقصان ہوا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آتشزدگی کے باعث ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں