بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے کرپشن روکنے کے بل کی منظوری دیدی

لوک پال بل ملکی سیاست اور محکموں میں بدعنوانی پر قابو پانے کے لئے 45 سال قبل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا


ویب ڈیسک January 01, 2014
راجیہ سبھا پہلے ہی 17 دسمبر کو اور لوک سبھا 18 دسمبر کو اس بل کی منظوری دے چکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے کرپشن روکنے کے لئے ''لوک پال'' بل پر دستخط کردیئے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق لوک پال بل ملکی سیاست اور محکموں میں بدعنوانی پر قابو پانے کے لئے 45 سال قبل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا تاہم یہ حکمران جماعت کانگریس، اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور سول سوسائٹی کے درمیان طویل عرصے تک تنازع کا سبب بنا رہا لیکن بھارتی صدر کے دستخط کے بعد یہ بل اب باقاعدہ قانون کا حصہ بن گیا ہے۔


واضح رہے کہ راجیہ سبھا پہلے ہی 17 دسمبر کو اور لوک سبھا 18 دسمبر کو اس بل کی منظوری دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں