باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ملزم کے سامان سے 3800 گرام آئیس منشیات برآمد کی گئی، اے ایس ایف

مسافرنجی ایئرلائین کی پروازای کے 637 سے دبئی جا رہا تھا، اے ایس ایف

باچا خان ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورمیں باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ مسافرنجی ایئرلائین کی پروازای کے 637 سے دبئی جارہا تھا، سامان سے 3800 گرام آئیس منشیات برآمد کی گئی۔

اے ایس ایف کے مطابق گرفتار ملزم پشاور کا رہائشی ہے، ملزم کے ساتھ ائیر پورٹ آئے دو افراد بشمول ایک نجی کورئیر کمپنی اہلکار بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ مزید تحقیقات کے لیے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load Next Story