ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری

ٹی ٹین لیگ کے مقابلے 28 جنوری سے 6 فروری تک شیڈول ہیں


Muhammad Yousuf Anjum January 22, 2021
ٹیموں کے منتظمین نے مختلف فلائٹس کے ذریعے کرکٹرزکی جلد سے جلد ابوظہبی پہنچنے کا انتظام کیا ہے

ISLAMABAD: ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری ہوگٗئے۔

ٹی ٹین لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی ویزے جاری ہوگٗئے ہیں، جس کے بعد لیگ کی مختلف ٹیموں میں شامل قومی کرکٹرز کی ابوظہبی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اعظم خان، سہیل تنویر، شرجیل خان اور آصف علی کی کراچی سے فلائٹ طے تھی، محمد عرفان، محمد حفیظ کے ساتھ کچھ آفیشلز کی لاہور سے روانگی ہوگی۔

ٹیموں کے منتظمین نے مختلف فلائٹس کے ذریعے کرکٹرزکی جلد سے جلد ابوظہبی پہنچنے کا انتظام کیا ہے۔ ٹی ٹین لیگ کے مقابلے 28 جنوری سے 6 فروری تک شیڈول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں