’کاش کسی نے ان خواتین کوانگریزی کے بجائےعزت کرنا سکھایا ہوتا‘ فنکاروں کی مذمت
جس نے بھی آپ کو انگریزی سکھائی اس نے آپ کو انسانیت کا پہلا سبق نہیں سیکھایا ’’احترام‘‘، فنکار
پاکستانی فنکاروں نے گزشتہ روز اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں پیش آنے والے انتہائی افسوسناک واقعے کی مذمت کی ہے جس میں ہوٹل کی مالکن خواتین نے اپنے ہی مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑایا تھا۔
گزشتہ روز اسلام آباد کے ریستوران کی مالکن خواتین کی ایک ویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں دونوں خواتین اپنے مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑاتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ملک کی معروف شخصیات نے بھی ان دونوں خواتین کو ملازم کی توہین کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شنیرا اکرم کا ملازم کی بے عزتی کرنے والی خواتین کوانگریزی کا چیلنج
اداکارعدنان صدیقی نے اسلام آباد کے ریستوران میں خواتین مالکن کی اپنے مینجر کا مذاق اڑانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اپنی دل لگی کے لیے کسی کی انگریزی کا مذاق اڑانا افسوسناک ہے۔ اس طرح یہ لوگ یہ بتاتے ہیں کہ ان کا تعلق کس کلاس سے ہے۔ کاش کسی نے ان خواتین کو انگریزی کے بجائے شائستہ آداب اورعزت کرنا سکھایا ہوتا۔
اداکار احمد علی بٹ نے بھی خواتین کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا اپنی بوریت مٹانے کے لیے کسی کی انگریزی کا مذاق اڑانا اور اسے آن لائن پوسٹ کرنا نہایت افسوسناک ہے۔ جس نے بھی آپ کو انگریزی سیکھائی اس نے آپ کو انسانیت کا پہلا سبق نہیں سیکھایا ''احترام''۔ میری خواہش ہے کوئی آپ سے اردو، پنجابی، سندھی، پشتو، سرائیکی اور پاکستان میں بولی جانے والی تمام زبانیں روانی کے ساتھ بولنے کا کہے کیونکہ آپ پاکستان میں رہتی ہیں۔ بہت ہی شرمناک حرکت ہے۔
اداکار شہریار منور اور اشنا شاہ نے بھی اس واقعے کی مذمت کی۔ اشنا شاہ نے لکھا جب میں پاکستان منتقل ہوئی اوراسکرپٹس پڑھنے کے لیے اردوسیکھ رہی تھی تو ایک عقل مند خاتون نے مجھے کہا اگر تم پاکستان میں رہتی ہو اورپاکستان کی مادری زبان پڑھ اورلکھ نہیں سکتیں تو تکنیکی طور پرتم جاہل (ان پڑھ) ہو۔