افغان صوبے بغلان اور نیمروز میں طالبان کا حملہ 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں طالبان کو بھی نقصان پہنچا ہے، صوبائی پولیس چیف


ویب ڈیسک January 22, 2021
سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں طالبان کو بھی نقصان پہنچا ہے، صوبائی پولیس چیف - فوٹو: افغان میڈیا

طالبان کی جانب سے صوبہ نیمروز اور بغلان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغانستان کے صوبہ نیمروز کے ضلع خشروڈ میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبائی پولیس چیف کرنل عبدالوہاب کے مطابق گزشتہ شب درجن بھر افغان طالبان نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی تاہم حملہ اتنا اچانک تھا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا تاہم جوابی حملے میں طالبان کو بھی نقصان پہنچا ہے اور متعدد شدت پسند زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبہ بغلان میں پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں کچھ شدت پسند بھی زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں