خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد جیل بھیج دیا گیا

خواجہ آصف کی تنخواہ اور ریسٹورنٹ کی آمدنی 136 ملین ہے، نیب تفتیشی افسر


ویب ڈیسک January 22, 2021
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ فوٹو : این این آئی

احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت ہوئی، خواجہ آصف کو جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اور نیب تفتیشی افسر نے عدالت سے خواجہ آصف سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

نیب تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ خواجہ آصف نے بیرون ملک ایک ریسٹورنٹ بھی بنا رکھا ہے، اورانہوں نے بتایا ہے کہ ان کی تنخواہ اور ریسٹورنٹ کی آمدنی 136 ملین ہے، جب کہ ان کے ذاتی اکاؤنٹس میں بھی کروڑوں روپے جمع ہوئے، جب کہ خواجہ سلطان نے 2 کروڑ روپے خواجہ آصف کے اکاونٹ میں جمع کروائے۔

احتساب عدالت نے نیب تفتیشی افسر کی خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں