سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات میں 8 جنوری تک توسیع

تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ سردی کی شدت کے باعث کیا گیا، صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو


ویب ڈیسک January 01, 2014
پرائیویٹ اسکول مینیجمنٹ اور طلبا کے والدین نے بھی حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD:

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات میں 8 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے اور اب تمام اسکول وکالج 9 جنوری سے کھولے جائیں گے۔


صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کے مطابق تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ سردی کی شدت کے باعث کیا گیا، ملک بھر اور بالخصوص سندھ میں شدید سردی کے باعث طلبا وطالبات کے لئے اسکول وکالج جانا محال تھا اس لئے سردی کی شدت اور طلبا کی صحت کے پیش نظر تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب پرائیویٹ اسکول مینیجمنٹ اور طلبا کے والدین نے بھی حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔


واضح رہے کہ حالیہ دنوں کراچی سمیت صوبے بھر میں سردی کی شدید لہر چھائی ہوئی ہے جس سے کاروبار زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ طلبہ وطالبات کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں