كوئٹہ میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے اپنے شوہر اور 2 بیٹیوں كو قتل كردیا

شوہر اور دونوں بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خاتون کی خودكشی كی كوشش، زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل، ذرائع


/APP January 22, 2021
پولیس نے ملزمہ كے خلاف مقدمہ درج كر كے مزید تحقیقات شروع كری . فوٹو: فائل

كوئٹہ میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے اپنے شوہر اور 2 بیٹیوں كو تیز دھار آلے سے قتل كردیا۔

ذرائع کے مطابق جناح ماركیٹ كے علاقے میں سمیرا نامی خاتون نے گھریلو ناچاكی پر اپنے شوہر عرفان سلیم، 12 سالہ بیٹی شفیقہ اور 6 سالہ شمائلہ كو قتل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر اور دونوں بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خاتون نے خودكشی كی كوشش كی جسے زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل كردیا گیا۔

قتل ہونے والے شوہر اور بیٹیوں كو پوسٹ مارٹم كے لیے بولان میڈیكل كمپلیكس منتقل كر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے ملزمہ كے خلاف مقدمہ درج كر كے مزید تحقیقات شروع كری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں