سابق الیکشن کمشنر ہمارا دشمن تھا جس کی وجہ سے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر ہوئی وزیراعظم

براڈشیٹ پر ہمارا کوئی لینا دینا نہیں اس پر انکوائری کمیٹی فیصلہ کرے گی، عمران خان


ویب ڈیسک January 22, 2021
براڈشیٹ پر ہمارا کوئی لینا دینا نہیں اس پر انکوائری کمیٹی فیصلہ کرے گی، عمران خان۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دشمن تھا جس کی وجہ سے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت ہونی چاہیے، فارن فنڈنگ کیس میں خوف ہوتا تو اوپن سماعت کا نہ کہتا، سابق الیکشن کمشنر اپوزیشن کا لگایا ہوا تھا اور وہ پی ٹی آئی کا سب سے بڑا دشمن تھا، وہ پی ٹی آئی کے خلاف گیم کررہے تھے اس لیے کیس میں تاخیرہوئی، پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس بدنیتی پرمبنی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ براڈشیٹ پر ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، مشرف نے این آر او دیا، براڈ شیٹ معاملے پر انکوائری کمیٹی فیصلہ کرے گی، کمیٹی فیصلہ کرے گی براڈشیٹ معاملہ کیسےحل کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |