ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے پر ایران کے سپریم لیڈر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

ایران کے روحانی پیشوا نے اپنی ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈرون حملے میں مارنے کا اشارہ دیا تھا


ویب ڈیسک January 22, 2021
آیت اللہ خامنہ ای نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کو ڈرون حملے میں قتل کرنے کا اشارہ دیا تھا، فوٹو : فائل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے پر ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، دھونس دھمکی اور تشدد پر اکسانے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اکاؤنٹ معطل کردیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ معطلی کی مدت کتنی ہے۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خانہ ای نے تصویر شیئر کی تھی جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسی شباہت رکھنے والے شخص کو گولف کھیلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

Kamenei twiiter account suspended

ٹرمپ کے مشابہ شخص کی تصویر کو بلندی سے ڈرون کی مدد سے لیا گیا ہے کیوں کہ زمین پرایک جدید ڈرون کا سایہ بھی نظر آرہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈرون سے نشانہ بنایا جائے گا۔

اس تصویر پر آیت اللہ علی خامنہ ای کی گزشتہ ماہ کی گئی ٹویٹ کا متن درج ہے جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ "بدلہ ناگزیر ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے اور قتل کا حکم دینے والے سے انتقام لیں گے۔

khamenei

سپریم لیڈر نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر مزید کہا تھا کہ اگرچہ جنرل سلیمانی کے جوتے بھی قاتل سے زیادہ معزز ہیں لیکن قاتل نے جاتے جاتے ایک ایسی غلطی کی جس کا لازمی بدلہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 3 جنوری کو ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں ساتھی سمیت قتل کردیا گیا تھا جس پر ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |