سندھ ہائی کورٹ بار کی سکسیشن بل2021ء کی مخالفت گورنر کو مراسلہ بھیج دیا

سکسیشن سرٹیفکیٹ حاصل کے کرنے کیلئے موجود طریقہ کار دشوار ہے اسے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے، گورنر کو مراسلہ ارسال


کورٹ رپورٹر January 22, 2021
سکسیشن سرٹیفکیٹ حاصل کے کرنے کیلئے موجود طریقہ کار دشوار ہے اسے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے، گورنر کو مراسلہ ارسال . فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سکسیشن بل 2021ء کی مخالفت کرتے ہوئے گورنر سندھ کو بل منظور نہ کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کردیا۔

صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر صلاح الدین اور سیکریٹری بیرسٹر عمر سومرو کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بل نظرثانی کے لئے واپس سندھ اسمبلی بھیجا جائے، بل کے اطلاق سے وراثت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا مزید مشکل ہوگا، نئے بل کے مطابق خاندانی وارث ہونے کا سرٹیفکیٹ نادرا جاری کرے گا، سکسیشن سرٹیفکیٹ کا اجراء سول نوعیت کا کیس ہے، سول تنازعات حل سول کورٹ میں ہو سکتا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے گورنر کو بھیجے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سکسیشن سرٹیفکیٹ حاصل کے کرنے کے لئے موجود طریقہ کار دشوار ہے، اسے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے لیکن آئین سے ہٹ کر اقدامات نہیں کئے جا سکتے، نادرا وفاقی ادارہ ہے اسے صوبائی حکومت ہدایت جاری نہیں کرسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں