نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا

ضیاء الرحمان کو 26 جنوری کو نیب آفس طلب کیا گیا ہے، نیب ذرائع


ویب ڈیسک January 23, 2021
ضیاء الرحمان کو 26 جنوری کو نیب آفس طلب کیا گیا ہے، نیب ذرائع۔ فوٹو:فائل

نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو 26 جنوری کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ضیاء الرحمان کو 26 جنوری کو نیب آفس طلب کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب نے ضیاء الرحمان کوطلب کرلیا

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان پر کمشنریٹ افغان مہاجرین میں غیرقانونی بھرتیوں اورکرپشن کے الزامات ہیں، اور نیب ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان کو مشینری کی خریداری میں غبن، غیرقانونی تعیناتی، پروموشن اورآمدن سے زیادہ اثاثہ جات کے الزامات پر جواب کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔