دعا منگی اغوا کیس 5 ملزمان پر فرد جرم عائد

عدالت نے صحت جرم سے انکار پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کردیئے۔


ویب ڈیسک January 23, 2021
عدالت نے صحت جرم سے انکار پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کردیئے۔ فوٹو:فائل

عدالت نے دعا منگی کیس کے 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو دعا منگی اغوا کیس کی سماعت ہوئی، پولیس کے مطابق دعا منگی کو ملزموں نےڈیفنس سے اغوا کیا تھا۔ دعا منگی کے والد نے 25 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اغواکار آنکھوں پر پٹی باندھ کر گھماتے رہے، دعا منگی

عدالت نے ذوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل سمیت 5 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی، دیگر ملزموں میں مظفر علی، وسیم راجہ اور فیاض سولنگی شامل ہیں۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گوہوں کو طلب کر لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اغوا کاروں کا دعا منگی کی فیملی سے غیر ملکی واٹس ایپ نمبر سےرابطہ

عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزم آغا منصور کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی، جب کہ عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ دعامنگی کو 30 نومبر 2019 کی رات خیابان بخاری سے اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں نے دعامنگی کے دوست حارث سومرو کوگولی مار کر زخمی بھی کیا تھا۔ واقعےکا اغوا اوراقدام قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں