پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی ایم کیو ایم

انتخابات کا التوا ہر گز نہیں چاہتے،ایم کیوایم کو شیعہ عالم دین پر حملہ میں ملوث کرنے کی سازش کی جا رہی ہے،پریس کانفرنس


ویب ڈیسک January 01, 2014
تاریخی عدالتی حکم کے بعد انتخابات آئینی و قانونی طریقے سے ہونگے، انتخابات کا التوا ہرگز قبول نہیں فوٹو: ایکسپریس/فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا التوا نہیں چاہتے، جاگیردارانہ سوچ کی مالک پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن نہیں کرانا چاہتی۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمران کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے بلدیاتی الیکشن کیلئے مہم کا آغاز کردیا ہے، بلدیاتی الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہیئں کسی صورت انتخابات کا التوا نہیں چاہتے۔ انہوں نےکہا کہ پیپلزپارٹی انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے، ایم کیوایم کو شیعہ عالم دین پر حملہ میں ملوث کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔


خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گینگ وار کے دہشتگردوں نے ماڑی پور میں ہمارے ہمدرد کی بیوی اور بیٹی کے ساتھ زیادتی کی اور انہیں قتل کردیا، گینگ وار کے دہشتگردوں کو مکمل طور پر حکومتی سرپرستی حاصل ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تاریخی عدالتی حکم کے بعد انتخابات آئینی و قانونی طریقے سے ہونگے، انتخابات کا التوا ہر گز قبول نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں