موبائل فون کمپنیوں کوکال سیٹ اپ چارجزختم کرنے کی ہدایت

سی ایم ایزفوری طور پر چارجز ختم کرکے رپورٹ پیش کریں، صارفین کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے اقدام کیا گیا،پی ٹی اے


Numainda Express January 02, 2014
موبائل آپریٹروں نے گزشتہ ہفتے ہرکال پرکال سیٹ اپ چارجز10 پیسہ علاوہ ٹیکس عائد کیا تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) کو حال ہی میں ان کی طرف سے عائد کردہ کال سیٹ اپ چارجز فوری طور پرختم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پی ٹی اے نے یہ ہدایات ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ اور کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشنز 2009 کی روشنی میں جاری کی ہیں۔ واضح رہے کہ موبائل آپریٹروں نے گزشتہ ہفتے ہر کال پر کال سیٹ اپ چارجز10 پیسہ علاوہ ٹیکس عائد کیا تھا اور نئے چارجز کے حوالے سے اپنی ویب سائٹس پر نوٹس شائع کیا تھا۔



پی ٹی اے کی جانب سے یہ اقدام صارفین کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔ پی ٹی اے نے موبائل آپریٹرز کو فوری طور پر ان چارجز کو ختم کرنے اور ہدایات کی تعمیل کی رپورٹ پیش کرنے کے لیے کہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔