گوگل نے موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا

گوگل موبائل سرچ کی ڈیزائنر کے مطابق صارفین کو آسانی فراہم کرنے کے لیے تبدیلیاں لائی جارہی ہیں


ویب ڈیسک January 23, 2021
کمپنی کے بلاگ پیج پر نئی تبدیلیوں کے بارے میں تفصیلات جاری کردی گئی ہیں(فوٹو، فائل)

گوگل نے موبائل فون پر سرچنگ میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کمپنی کے بلاگ کے مطابق آئندہ چند دنوں میں یہ تبدیلیاں متعارف کروادی جائیں گی۔ ان تبدیلیوں میں زیادہ بڑا اور نمایاں ٹیکسٹ شامل کیا جائے گا جس سے سرچ آسان اور پہلے سے زیادہ تیز ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ سرچ کے نتائج اسکرین پر واضح نظر آیا کریں گے۔

علاوہ ازیں گوگل نے اراداہ ظاہر کیا ہے کہ سرچ کے نتائج میں اہم معلومات کو نمایاں کرنے اورغیر ضروری معلومات کو کم سے کم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔

بلاگ پوسٹ کے مطابق گوگل کی موبائل سرچ کی ڈیزائنر ایلین شینگ نے کہا ہے کہ ہم گوگل سرچ کو استعمال کرنے والے صارفین کی آسانی کے لیے ایک قدم پیچھے ہٹا رہے ہیں تاکہ ان کے مطلوبہ نتائج تک رسائی مزید تیز اور آسان ہوجائے۔ایلین کا کہنا ہے کہ گوگل سرچ وقت کے ساتھ ارتقا پذیر رہا ہے اس لیے ڈیزائن میں تبدیلی ایک پیچیدہ مرحلہ ہوگا۔ ہمیں صرف ویب پر موجود معلومات ہی کو منظم نہیں کرنا بلکہ تمام دنیا کی معلومات کو منظم کرنا ہے۔

بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ سرچ کے نتائج کو پڑھنے میں پہلے سے زیادہ آسانی فراہم کی جارہی ہے اور اس کے علاوہ اہم معلومات کو نمایاں کرنے کے لیے مختلف رنگوں کا استعمال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں