کراچی کورنگی نمبر 51 میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق

ایک ہی خاندان کے 5 افراد نے رات کا کھانا کھایا جس سے انکی حالت غیر ہوگئی اور انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں 2 بہنیں۔۔۔


ویب ڈیسک January 02, 2014
اب تک اس بات کا حتمی طور پر پتا نہیں چلایا جاسکا ہے کہ ان افراد کو کھانے میں زہر ملا کر دیا گیا یا کھانا قدرتی طور پر زہریلا ہوگیا، پولیس فوٹو: فائل

کورنگی نمبر 51 میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 سگی بہنیں جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید متاثر ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی نمبر 51 میں رہائش پذیر ایک خاندان کے 5 افراد نے رات کا کھانا کھایا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں علاج کے لئے جناح اسپتال لے جایا تاہم دوران علاج 16 سالہ رمیا اور 22 سالہ مہم جسم میں زہر پوری طرح پھیلنے کے باعث دم توڑ گئیں جبکہ ان کی ماں، ایک بہن اور ایک بچے کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق اب تک اس بات کا حتمی طور پر پتا نہیں چلایا جاسکا ہے کہ ان افراد کو کھانے میں زہر ملا کر دیا گیا یا کھانا قدرتی طور پر زہریلا ہوگیا تاہم اس حوالت سے تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |