سینیٹ الیکشن شیڈول فروری کے دوسرے ہفتے آنے کا امکان
انتخابی شیڈول فروری کے دوسرے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز اور پولنگ عملہ کی تعیناتی پر کام شروع کردیا گیا ہے، سینیٹ انتخابات کی تیاریاں 3 مراحل میں ہونگی،آفیسرز کی ٹریننگ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
پولنگ عملہ کی دو مرحلوں میں تربیت ہوگی، پہلے بیج کی ٹریننگ آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی، تربیتی پروگرام ہفتہ، اتوار اورپیر کو جاری رہے گا،دوسرے بیج کی تربیت منگل، بدھ اور جمعرات کو ہوگی۔
انتخابات متناسب نمائندگی اور سنگل ٹرانسفر ایبل ووٹ کی بنیاد پر ہونگے، سیکرٹ یا اوپن ووٹنگ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرنس کے فیصلہ کے بعد ہوگا، پنجاب اور سندھ میں11، 11، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 12، 12اور اسلام آباد کی2 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔