میرا نیاگیت ’’ڈولی‘‘ دھوم مچا دے گا فریحہ اکرم

9 زبانوں میں 700 گیت یادہیں،دادا ایم صفدرکادوگانا’’دل کولگا کے ٹھوکرنہ کھانا‘‘مشہورہوا


ایکسپریس فورم January 02, 2014
کلاسیکل موسیقی اعجازتوکل سے سیکھ رہی ہوں، صوفیانہ کلام کو اوّلیت دونگی ،گفتگو ۔ فوٹو : اسد اللہ/ ایکسپریس

فریحہ اکرم جو بچپن میں فریحہ بے بی کے نام سے جانی جاتی تھیں فیصل آبادکی ابھرتی ہوئی گلوکارہ ہیں جواردو، پنجابی ،پشتو،سرائیکی ،کشمیری سمیت 9 زبانوں میں گیت ،غزلیں اورصوفیانہ کلام گا رہی ہیں۔

گزشتہ روزایکسپریس فورم میں اظہارخیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھیں گانے کا شوق بچپن سے ہی ہے،مجھے موسیقی کے ابتدائی اسرارورموزمیرے پاپا محمداکرم نے سکھائے،میرے دادا غلام حسین جن کا فلمی نام ایم صفدرتھابھی گلوکارتھے۔شمشادبیگم کے ساتھ ان کا گانا''دل کولگا کے کہیں ٹھوکرنہ کھانا۔۔ظالم زمانہ ہائے یہ ظالم زمانہ''بہت مشہورہوا تھا۔فریحہ جوان دنوں مقامی کالج میں فرسٹ ائیرکی طالبہ ہیں،اپنے کالج کے علاوہ فیصل آباد شہرمیں اسٹاربن چکی ہیں۔ان کا کہناتھاکہ انھوں نے پورے پاکستان کے علاوہ بھارت میں ہونے والے کنسرٹس میں بھی حصہ لیا ،پاکستان میں اب تک غلام عباس ،حامدعلی خان،انوررفیع،حمیرا چنا،حمیرا ارشد، ابرارالحق، رحیم شاہ،شہزادرائے اورشاہدہ منی کے ساتھ پرفارم کرچکی ہیں۔




گلوکاروں میں مہدی حسن،ملکہ ترنم نور جہاں، لتا منگیشکراورہری ہرن جی ان کے پسندیدہ گلوکار ہیں ۔ بھارت میں سونونگم،راحت فتح علی خان،رشی کپور،آشا بھونسلے اورکونارگانجاوالاکے سامنے انھوں نے پرفارم کیاہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھاکہ ان دنوں وہ کلاسیکل موسیقی اعجازتوکل سے سیکھ رہی ہیں۔صوفیانہ کلام بھی گا رہی ہیں۔پاکستان میں پہلی قوالی بھی گانے کا اعزازانھیںہی حاصل ہوگا۔ان کی زیادہ ترسی ڈیزسرائیکی میں آئی ہیں۔اب ان کا ''ڈولی'' کے نام سے ایک گیت آرہا ہے جو شادیوں میں دلہنوں کی رخصتی کی مناسبت سے ہے اورامیدہے کہ وہ آتے ہی دھوم مچادے گا اورروایتی گیتوں سے ہٹ کرگائے گئے اس گیت کوایک زمانہ یاد رکھے گا۔ان کا کہناتھا کہ انھیں مختلف زبانوں کے 700 گیت زبانی یادہیں۔ اپنے گیتوں میں صوفیانہ کلام اورلوک گیتوں کو اوّلیت دوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں