گلوکارہ مونالی ٹھاکر کی بطور اداکارہ پہلی فلم’’لکشمی‘‘17جنوری کو ریلیز ہوگی
بچیوں کے اغوا کے موضوع پر بننے والی فلم کی ہدایات ناگیش ککنورنے دی ہیں،انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جائے گا
بالی ووڈ گلوکارہ مونالی ٹھاکر پہلی مرتبہ بطور اداکارہ ہدایتکار ناگیش ککنور (Nagesh Kukunoor) کی فلم لکشمی میں جلوہ گر ہوں گی ۔
فلم میں مونالی ٹھاکر نے لکشمی کا کردار ادا کیاہے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں شامل ادکار ستیش کوشک ''ریڈی'' ، رام کپور ''اویناش'' ، شیفالی شاہ ''جیوتی'' ، فلم کے ہدایتکار اور پروڈیوسر ناگیش ککنور ''چھینا'' ، گلفام خان ''کارپوریٹررادھا'' فلورا سانی'' سوارنا'' ویبھا چھبر'' اماں'' اور پریانکا نے ''اوما دیدی'' کے کرداروں پر پرفارم کیا ہے۔ بھارت بھرمیں بچوں کی اسمگلنگ کے سخت حقائق پر مبنی فلم17جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔ جب کہ اسے اسی ماہ کیلفورنیا میں ہونیوالے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جائے گا۔
تاپسی رئیلیاکے میوزک سے سجی فلم ''لکشمی'' کی پروڈکشن میں الہی ہپتولہ اور اداکار ستیش کوشک نے بھی ناگیش ککنور کا ساتھ دیا ہے ۔کوشک کا کہنا ہے کہ فلم کی تشہیری مہم جاری ہے امید ہے کہ ہم اس کے ذریعہ لوگوں تک اپنے پیغام پہنچانے مین کامیاب ہوجائیں گے ۔اطلاعات کے مطابق فلساز اس فلم کو کچھ این جی اوز کے ساتھ مل کر پرائیوٹ طور پر بھی نمائش کے لیے پیش کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں میں انسانی اسمگلنگ کے متعلق آگاہی پیدا کی جاسکے۔انھیں قوی امید ہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان جو زاتی طور پر ایک این جی او چلا رہے اس فلم کی ریلیز میں اور اس کی پروموشن میں مکمل طور پر ساتھ دیں گے ۔
فلمساز ناگیش ککنور کاکہنا ہے کہ ہمیں اپنی اس فلم کے متعلق کوئی فکر نہیں کہ یہ باکس آفس پر کتنا بزنس کرتی ہے ان کاکہناتھا کہ یہ فلم ایک ایسی تیرہ سالہ لڑکی پر بنائی گئی ہے جسے اغوا کرکے فروخت کردیا جاتا ہے اور سچائی پرمبنی ہونے کے باوجود کسی کو تکلیف پہنچانے کے لیے نہیں بنائی گئی ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں جب کوئی فلم بناتا ہوں تو اس کے باکس آفس پر نتائج کے متعلق نہین سوچتا اور نہ ہی اس کا خیال کرتا ہوں کہ کتنے لوگ اسے دیکھنے آئیں گے جب کہ فلموں کی تعداد بھی نہیں سوچتا اور سال بھر میں صرف ایک ہی فلم بنانا چاہتا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں خصوصا لڑکیوں کے اغوا کے متعلق فلم بنانے کاخیال انھیں اپنی این جی او میں آنیوالی ایک لڑکی کی کہانی سن کر آیا ان کا کہنا تھا کہ فلم میں کئی لڑکیوں کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے مگر سب سے زیادہ زور لکشمی نامی لڑکی کی کہانی پر دیا گیا ہے اور یہی اس فلم کی ہیروئن بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس فلم میں ایک ایسی لڑکی کو لینا چاہتا تھا جو تیرہ یا چودہ سال کی دکھائی دیتی ہوایک تقریب میں میری ملاقات موہالی سے ہوگئی اور میں نے اس کے والدین سے اس سلسلہ میں بات کی اور وہ اس حساس موضوع پر بنائی جانیوالی فلم میں اپنی بیٹی کے کام کرنے پر رضامند ہوگئے ۔مونالی کا کہنا ہے کہ میرا بطور اداکارہ کام کرنے کاکوئی ارادہ نہیں تھا جب میں نے فلم ''لکشمی ''کا اسکرپٹ سنا تو مجھ میں ایک جوش پیدا ہوگیا۔میں نے اس کردار پر پرفارم کرنے کے لیے کوئی تیاری نہیں کی جیسا ناگیش اور فلم کا دوسرا عملہ کہتا تھا میں ویسے ہی کرتی رہی اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس فلم میں میرا کام کرنے کا مقصد صرف اتناہے کہ لوگوں کو بچوں خصوصا لڑکیوں کے اغوا اور ان کی اسمگلنگ کے متعلق جانکاری حاصل ہو اور وہ اس قسم کے کاروبار کرنیوالوں سے محتاط رہیں اورا نہیں بے نقاب کرنے کے لیے قانون اور حکام کا ساتھ دیں ۔واضح رہے کہ 3نومبر 1985 کو کولکتہ میں پیداہونے والی مونالی ٹھاکر گلوکار گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ان کے والد شکتی ٹھاکر بنگال کے مشہور گلوکار ہیں جب کہ اس کی بہن موہالی ٹھاکر گوسوامی فلموں کے لیے پلے بیک گلوکاری کرتی ہیں ۔
پنڈت جگدیش پرشاد اور پنڈت اجے چکرورتی سے گلوکاری کی تربیت حاصل کرنے والی مونالی ٹھاکر ہپ ہوپ اور سلاسہ ڈانس میں بھی مہارت رکھتی ہیں ۔ مونالی نے دوران تعلیم اسکول ،کالج اور مقامی سطح پر ہونے والی تقریبات سے گلوکاری کا آغاز کیا اور 14برس کی عمر میں سیریل سری رام کرشنا میں گلوکاری کرکے پلے بیک سنگر کا آنندلوک ایوارڈ حاصل کیا تاہم اسے بھارتی چینل کے رائیلٹی شو ''انڈین آئیڈل 2''سے شہرت ملی اور اس پرگرام میں موہالی نے نویں پوزیشن حاصل کی تھی ۔اس پروگرام کے بعد بھی اسے موسیقی کی دنیا میں قدم جمانے کے لیے بہت محنت کرنا پڑی ۔ آخر کار اسے 2008 میں فلم ''ریس''کے لیے موسیقار پریتم چکرورتی کی ہدایتکاری میں 2 گانے '' خواب دیکھے '' اور '' زرا زرا ٹچ می'' گانے کا موقع مل گیا۔
ابتدا میں موہالی کو صرف ایک گانا '' خواب دیکھے '' گانے کے لیے منتخب کیا گیا تھا مگر فلم کے ہدایتکاروں عباس اور مستان نے اس کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے اسے دوسرا گانا '' زرا زرا ٹچ می'' گانے کا بھی کہہ دیا۔اس گانے نے غیر متوقع طور پر مقبولیت حاصل کی اور یہ بھارتی ریڈیو پر اس سال کے دوران سب سے زیادہ سناجانے والاچوتھاگانا قرار پایا۔اسی گانے پر اسے ایفا اور اپسرا ایوارڈز میں بہترین پلے بیک گلوکارہ کے طور پرنامزد کیا گیا ۔موہالی دو برس تک بنگالی میوزک رئیلٹی شو سا رے گاما پالی لا''کی جج کے فرائض بھی سرانجام دیے چکی ہیں جب کہ ایک بنگالی شو ''کی ہوبی بیگسٹ فین'' میں پرفارم کرنے کے علاوہ ''کوک اسٹوڈیو کا حصہ بھی رہ چکی ہیں مونالی بنگالی ٹی وی کی سریل ''الوکیٹو اک اینڈو'' میں بطور چائلڈ آرٹسٹ مرکزی کردار ادا کرنے کے علاوہ متعدد ٹیلی فلموں کے علاوہ ہدایتکار راجہ سین کی بنگالی فلم '' کرشناکانترویل''میں اداکاری کا مظاہرہ کرچکی ہیں ۔