
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور میں رات گئے ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ڈمپر اور ٹرالر تیزرفتاری کے باعث لوگوں کی جانیں لینے لگے ہیں لیکن ٹریفک پولیس بھی بے بس نظر آتی ہے۔ گزشتہ رات بھی گورا قبرستان کے قریب تھانہ بھاٹی کی حدود میں تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں کو کچل ڈالا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم تینوں نوجوان دم توڑ چکے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 20 سالہ عمر، 18 سالہ زاہد اور 21 سالہ علی شامل ہیں، تینوں لاہور کے علاقے کارپوریشن چوک آوٹ فال روڈ کے رہائشی تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔