ضلع بننے کے باوجود سجاول میں تھانے عدالتیں قائم نہ ہو سکیں

قانونی امور کی انجام دہی میں عوام کو شدید پریشانی، حلقہ بندیاں بھی نہ ہوسکیں، حکام توجہ دیں، شہریوں کا مطالبہ

قانونی امور کی انجام دہی میں عوام کو شدید پریشانی، حلقہ بندیاں بھی نہ ہوسکیں، حکام توجہ دیں، شہریوں کا مطالبہ. فوٹو : فائل

سجاول ضلع کا اعلان ہونے کے باوجود عدالتوں، تھانوں اور سرکاری دفاتر کا قیام نہ ہوسکا، نئے ضلع کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ریونیو کو الگ کر دیا گیا۔

عدالتوں اور تھانوں قیام عمل میں نہ آنے سے حد بندیوں کا مسئلہ برقرار قانونی امور شدید متاثر ہوگئے، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سجاول ضلع کے قیام کے اعلان اور نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ضلع کے اندر عدالتوں، تھانوں اور سرکاری دفاتر کا قیام ابھی تک عمل میں نہیں آسکا عوام کو قانونی امور کے حوالے سے سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔




ریونیو اور پولیس کو الگ کر کے شوکت علی جوکھیو کو ڈپٹی کمشنر، فدا حسین مستوئی کو ایس ایس پی تعینات کیا گیا ہے، عوام نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد سے جلد حدبندیوں کے حوالے سے عدالتوں ، تھانوں اور سرکاری دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ قانونی امور کے حوالے سے درپیش مسائل سے چھٹکارہ مل سکے۔
Load Next Story