نائیجیریا میں ترکی کے بحری جہاز پر حملہ ایک رکن ہلاک 15 یرغمال

عملے کے ایک رکن نے کیبن میں پناہ لی تھی تاہم مجبوراً باہر نکلنا پڑا جس پر قذاقوں نے گولی مار کر قتل کردیا


ویب ڈیسک January 24, 2021
2019 میں بھی ترکی کے ایک بحری جہاز کو اغوا کرکے 10 ارکان کو یرغمال بنالیا گیا تھا، فوتو : فائل

مغربی افریقی ساحل پر قزاقوں نے ترکی کی کے بحری جہاز پر حملہ کرکے عملے 15 ارکان کو یرغمال بنا لیا جب کہ ایک کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کا بحری جہاز نائیجریا کے مغربی ساحل پر ساحل پر معمول کے گشت پر تھا کہ سمندری قذاقوں کے مسلح گروہ نے جہاز کو اغوا کرکے عملے کے 15 ارکان کو یرغمال بنالیا۔

ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قذاقوں کے حملے میں جہاز کے عملے کا ایک رکن ہلاک بھی ہوا۔ ہلاک ہونے والے ایک رکن نے خود کو ایک محفوظ کیبن میں بند کرلیا تھا تاہم مجبوراً باہر آنا پڑا جس پر قذاقوں نے گولی مار دی۔

ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق آذربائیجان سے تھا اور وہ بحری جہاز میں واحد غیر ملکی شخص تھا۔ قذاقوں کی جانب سے تاحال کسی قسم کا مطالبہ یا تاوان کی رقم کا تقاضا سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں بھی نائجیریا کے ساحل پر قذاقوں نے 10 ترک اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا تھا جن کی رہائی ایک ماہ بعد ممکن ہوئی تھی تاہم یہ واضح نہیں کہ رہائی کے لیے ترک حکومت نے قذاقوں کو کتنی رقم ادا کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔