چین میں 14 دن سے دبے 11 کان کنوں کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا

10 جنوری کو دھماکے میں سونے کی کان دب گئی تھی اور کان کن زیر زمین 600 میٹر گہرائی میں دب گئے تھے


ویب ڈیسک January 24, 2021
10 جنوری کو دھماکے کے باعث سونے کی کان دب گئی تھی، فوٹو : ٹوئٹر

چین میں تباہ ہونے والی سونے کان کے ملبے تلے دبے 11 کان کنوں کو امدادی کارکنان نے 14 روز بعد بحفاظت نکال لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے شانڈونگ میں ریسکیو ادارے کے امددی کارکنان سونے کی کان کی 600 میٹر گہرائی میں دبے 11 کان کنوں کو دو ہفتوں بعد بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس کان میں حادثے کے وقت 22 مزدور موجود تھے۔

China gold mine

سرکاری ٹیلی وژن پر کان کنوں کے بحفاطت باہر آنے کے مناظر کو براہ راست دکھایا گیا، 7 کان کن خود چل کر باہر نکلے جب کہ 4 مزدوروں کو امدادی کارکن اٹھا کر لائے۔ کان کنوں کی آنکھیں ڈھنپی ہوئی تھیں تاکہ زیر زمین تاریکی میں دو ہفتے گزارنے کے بعد سورج کی روشنی اثر انداز نہ ہو۔

کان کنوں کی زیر زمین زندہ موجودگی پر ریسکیو کام کو تیز کیا گیا تھا اور کئی ہفتوں کا کام 3 دن میں کر لیا گیا۔ کان کنوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا تاہم حکام نے مزدوروں کی صحت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

China Gold mine blast

واضح رہے کہ 10 جنوری کو سونے کی کان میں دھماکا ہوا تھا اور داخلی و خارجی راستے بند ہوگئے تھے جب کہ کئی جگہ سے کان دب گئی تھی جس کے باعث کان کن 600 میٹر گہری سرنگ میں پھنس گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |