ظہیرعباس اور سرفرازنواز کورونا ویکسین لگوانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

لیجنڈ کھلاڑیوں نے لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں ویکسین لگوائی


Sports Reporter January 24, 2021
ظہیر عباس اور سرفراز نواز نے لارڈ زکے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ویکسین لگوائی(ٖفوٹو، اسٹاف)

سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس اور سرفراز نواز کورونا ویکسین لگوانے والے پہلے پاکستانی کرکٹرز بن گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اپنے دور کے عظیم بیٹسمین اور ایشین ڈان بریڈ مین کے لقب سے معروف ظہیر عباس اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز نے لارڈز کے تاریخی گراونڈ میں کورونا سے بچاو کی ویکسین لگوائیں۔

واضح رہے کہ لارڈزگراؤنڈ کو کوروناوائرس سے بچاؤ کےلیے سینٹربنادیاگیا ہے۔سرفراز نواز نے ویکسین لگوانے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس خطرناک وائرس سے بچاؤ کی ویکیسن کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں، یہ ویکسین سب کو لگوانی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔