شوگر اور گندم اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے چیئرمین نیب

میگا کرپشن کیسز میں بیرون ممالک سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے وقت درکار ہے، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال


ویب ڈیسک January 24, 2021
میگا کرپشن کیسز میں بیرون ممالک سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے وقت درکار ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال(فوٹو، فائل)

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ شوگر اور گندم اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

قومی احتساب بیورو (نیب ) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ وائٹ کالر کرائم اور اسٹریٹ کرائم میں فرق ہوتا ہے۔ وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کے لیے وقت درکار ہوتا ہے، کئی بار شواہد بیرون ملک سے بھی حاصل کرنا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فالودہ، چھابڑی اور پاپڑ والوں کے نام پر اربوں کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

چیئرمین نیب نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح نے کرپشن کو بڑی لعنت قرار دیا تھا۔ احتساب عدالتوں میں شواہد کی بنیاد پر ریفرنس دائر کئے ہیں۔ منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکاونٹس کا سہارا لیا گیا۔ میگا کرپشن کیسز میں بیرون ممالک سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں