محسن عباس کا ریستوران منیجر کی تضحیک کرنے والی خواتین کو منفرد جواب

میرا یہ پیغام ریسٹوران ’’ کنولی ‘‘ والی آنٹیوں اور اُن جیسی سوچ رکھنے والوں کے نام ہے، محسن عباس حیدر


ویب ڈیسک January 25, 2021
میرا یہ پیغام ریستوران ’’ کنولی ‘‘ والی آنٹیوں اور اُن جیسی سوچ رکھنے والوں کے نام ہے، محسن عباس حیدر (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر نے اپنے ریسٹورنٹ منیجر کا مذاق اڑانے والی خواتین کو منفرد انداز میں جواب دے دیا۔

چند روز قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اسلام آباد کے ایک ریستوران کی مالک خواتین مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑاتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یہاں کہ نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ شوبز انڈسٹری کے بہت سے فنکاروں نے اُن دونوں خواتین کو منیجر کی تذلیل کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا۔

https://twitter.com/etribune/status/1351984263147696132

اس اثنا میں معروف اداکار و گلوکار محسن عباس ظفر بھی خاموش نہ رہے۔ انہوں نے بھی منفرد انداز اپناتے ہوئے ریستوران منیجر کا مذاق اُڑانے والی خواتین کو جواب دیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CKZeLt-g_Go/"]

محسن عباس نے انسٹا گرام پر ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے گلوکار ابرار الحق کے مشہور گیت کے اشعار دہرائے اور کہا کہ میرا یہ پیغام ریستوران '' کنولی '' والی آنٹیوں اور اُن جیسی سوچ رکھنے والوں کے نام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں