ایدھی فاؤنڈیشن کی ورک شاپ میں آتشزدگی سے16گاڑیاں تباہ

گاڑیاں مرمت کیلیےلائی گئی تھیں، فائربریگیڈ کا عملہ تاخیرسے پہنچا،ترجمان انور کاظمی،تیز ہواؤں سے آگ نے شدت اختیار کرلی


Staff Reporter January 02, 2014
پرانی سبزی منڈی کے قریب ایدھی سینٹر میں آتشزدگی کی شکار ایمبولینسوں کارضاکارجائزہ لے رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

پی آئی بی کالونی پرانی سبزی منڈی کے قریب ایدھی فاؤنڈیشن کے ورک شاپ میں پراسرار طور پر آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کی16 سے زائد ایمبولینسیں جل کر تباہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب ایدھی فاؤنڈیشن سبزی منڈی سینٹر کی ورک شاپ میں کھڑی ایمبولینسوں میں اچانک پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی ، اطلاع پر فائر بریگیڈ کی2 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی جدوجہد شروع کردی ، فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق ایک ایمبولینس میں آگ لگنے کی اطلاع دی گئی تھی تاہم جب فائر بریگیڈ کا عملہ ورک شاپ پر پہنچا تو متعدد ایمبولینسوں میں آگ بھڑک رہی تھی ، تیز ہواؤں کے باعث آگ نے فوری طور پر شدت اختیار کرلی اور ورک شاپ میں کھڑی دیگر ایمبولینسوں میں بھی آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ کے عملے نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔



ورک شاپ میں ایدھی فاؤنڈیشن کی متعدد ایمبولینسیں خستہ حال میں کھڑی تھیں جنہیں مرمت کیلیے لایا گیا تھا جس میں سے 13ایمبولینسیں مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئیں ، متعدد ایمبولینسوں کو جلنے سے بچا لیا گیا ہے ، پی آئی بی پولیس کے مطابق11گاڑیوں میں آگ لگی،بعدازاں ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان انور کاظمی نے بتایا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے ورک شاپ میں کھڑی ایمبولینسیں صحیح حالت میں تھیں ، ایمبولینسوں میں کسی نے آگ لگادی یا حادثاتی طور پر لگ گئی ،ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ، آتشزدگی کے باعث 16ایمبولینس جل کر تباہ ہوگئیں،فائر بریگیڈ کا عملہ اطلاع کرنے کے پون گھنٹے بعد پہنچا اگر وہ بروقت پہنچ جاتے تو اتنا نقصان نہیں ہوتا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |